ہے التجا یہ آپ سے نہ گیسوؤں کو کھو لیے - مہندر سنگھ بیدی سحرؔ
ہے التجا یہ آپ سے نہ گیسوؤں کو کھو لیے
کہیں کسی کو ڈس نہ لیں یہ منچلے سپولیے
بلائیں گے ہم آپ کو ہزار بار سن لیا
برے وہ آپ آئے ہیں نہ بولیے نہ بولیے
بدل سکے گی اب ہمیں نہ بے رخی بھی آپ کی
جب ایک بار ہو لیے ہم آپ کے تو ہو لیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہندر سنگھ بیدی سحرؔ
Tags:
کنور مہندر سنگھ بیدی سحر