لفظ اعمال پر اردو شاعری

1- عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے (اقبال)  2- اندھا ہوا میں نامۂ اعمال دیکھ کر جتنی کہ خاک اڑائی تھی آنکھوں میں بھر گئی (نامعلوم)  3- برے کو سب برا ۔ اچھے کو سب اچھا ہے دنیا میں اس آئنہ میں جو جیسا ہے ویسا عکس اترتا ہے (ابر)  4- فیصلہ ہوتا ہے نیکی و بدی کا ہر دم دل کو اس جسم میں چھوٹی سی عدالت سمجھو (شاد)   5- آدمی پہچانا جاتا ہے قیافہ دیکھ کر خط کا مضمون بھانپ لیتے ہیں لفافہ دیکھ کر (نا معلوم)  بے اعتدالیوں سے سبک س میں ہم ہوئے جتنے زیادہ ہو گئے ۔ اتنے ہی کم ہوئے (غالب)

لفظ اعمال پر اردو اشعار

1-
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
(اقبال)

2-
اندھا ہوا میں نامۂ اعمال دیکھ کر
جتنی کہ خاک اڑائی تھی آنکھوں میں بھر گئی
(نامعلوم)

3-
برے کو سب برا ۔ اچھے کو سب اچھا ہے دنیا میں
اس آئنہ میں جو جیسا ہے ویسا عکس اترتا ہے
(ابر)

4-
فیصلہ ہوتا ہے نیکی و بدی کا ہر دم
دل کو اس جسم میں چھوٹی سی عدالت سمجھو
(شاد)

 5-
آدمی پہچانا جاتا ہے قیافہ دیکھ کر
خط کا مضمون بھانپ لیتے ہیں لفافہ دیکھ کر
(نا معلوم)

بے اعتدالیوں سے سبک س میں ہم ہوئے
جتنے زیادہ ہو گئے ۔ اتنے ہی کم ہوئے
(غالب)