یوٹوپیا UTOPIA کیا ہے؟ معنی اور جامع تعریف

Utopia یوٹوپیا meaning explained in Urdu یوٹوپیا UTOPIA کیا ہے؟ دیکھیے جامع اور مفصل تعریف
یوٹوپیا، نہ ہونا، ناممکن، ناقابلِ عمل، کہیں نہ ہونا اور عنقا ہونا وغیرہ کے مفہوم میں لیا جاتا ہے۔  ایسا منصوبہ جو صرف اور صرف خیالی ہو اس کی تکمیل نا ممکن ہو اسے یوٹوپیا کہتے ہیں۔ ایسا خواب جس کی تعبیر نہ ہو اسے بھی یوٹوپیا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ادب میں اصطلاح افلاطون سے "مثالی ریاست" کے نقشے" کو بطور مثال پیش کیا جا سکتا ہے یعنی ایسی مثالی ریاست جو سوچی تو جا سکے مگر حقیقت میں اس کا کوئی وجود نہ ہو۔ اردو تنقید اور افسانہ میں یوٹوپیا کی کئی مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں۔