تاریخی ناول کیا ہوتے ہیں؟ دیکھیے جامع اور مفصل تعریف


"تاریخی قصہ گوئی ایک فن ہے جو تخیل کی رہنمائی میں تخلیق ہوتا ہے۔"
(اناطول فرانس)

"تاریخی ناول ایک ایسا قصہ ہے جس میں ماضی کا ایک عہد دوبارہ جنم لیتا ہے۔"
(آرنلڈ بینٹ)

سید وقار عظیم نے اناطول فرانس اور آرنلڈ بینٹ کے مذکورہ بالا تصورات کو یک جا کر تاریخی ناول کی تعریف ان الفاظ میں کی ہے:
"تاریخی ناول ماضی کے کسی عہد کی داستان ہے جسے تخیل ایک نئی زندگی دیتا ہے"۔{alertInfo}
نقاد موصوف نے اس فن کے تقاضوں سے بحث کرتے ہوئے ضروری قرار دیا ہے کہ مصنف کو موضوع کی جزئیات اور تفصیلات کا پورا علم ہو۔ وہ مطلوبہ پس منظر سے پوری واقفیت رکھتا ہو۔ قصہ جس عہد سے تعلق رکھتا ہے، اس عہد کی خصوصیات، معاشرتی رسم و رواج، سیاسی حالات، اقتصادی کوائف اور اوہام و عقائد کا مستند کتب کی مدد سے صحیح اور مکمل تاریخی مطالعہ مصنف کے لیے ضروری ہے۔ کہانی کے موضوع اور پس منظر کے ساتھ جذباتی لگاؤ بھی درکار ہے ورنہ تاریخی ناول ادب کے درجے تک نہیں پہنچ پائے گا۔