انیس سو چوراسی ناول از جارج آرویل
"انیس سو چوراسی" کے خالق ایرک آرتھر جیورج اورویل 1903ء میں ہندوستان کے شہر بہار میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین جب 1907ء میں انگلستان واپس لوٹے تو 1917ء سے 1921ء تک یہ اِٹین میں زیرِ تعلیم رہے اور 1921ء میں انڈین امپیریل پولیس میں بھرتی ہو کر برما تعینات ہوئے۔ لیکن 1928ء میں آمریت سے اتنے متنفر ہوئے کہ نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد اورویل نے عسرت میں زندگی بسر کی۔ کچھ عرصہ بطور مدرس کام کیا جو صحت کی خرابی کی وجہ سے چھوڑنا پڑا۔ 1936ء میں وہ لنکا شائر گئے جہاں انہوں نے بیکاری اور غربت کو بہت قریب سے دیکھا۔ اور "The Road To Wigan Pier" کتاب لکھی۔ 1936ء کے آخر میں سپین گئے جہاں ری پبلکن کے شانہ بشانہ کام کیا اور اس جد و جہد میں وہ زخمی بھی ہوئے۔ وہاں انہوں نے (Homage To Catalonia) کتاب لکھی۔
دوسری جنگِ عظیم میں وہ آبزرور کے جنگی نامہ نگار مقرر ہوئے۔ بالآخر اُنکو دِق کا جان لیوا مرض لگ گیا۔ اور وہ اسپتال جاتے آتے رہے۔ 1950ء میں انہوں نے 46 سال کی عمر میں انتقال کیا۔
جیورج اورویلؔ نے بہت سی کتابیں لکھیں لیکن "انیس سو چوراسی" اور اینیمل فارم" بے حد مقبول ہوئیں اور ان کے بیسویں صدی کے دس عظیم فکشن نگاروں میں تسلیم کیا گیا۔