غالب ناول از قاضی عبدالستار

غالب ناول از قاضی عبدالستار
قاضی عبدالستار نے اردو اور ناول کے اسلوب کو جلال بخشا ہے۔ قاضی صاحب اردو ادب کے معیار، میزان اور اعجاز کا نام ہے۔ زیرِ نظر ناول "غالب" بھی قاضی صاحب کے دوسرے ناولوں کی طرح ایک شاہکار اور اردو ادب کا مشہور ترین ناول ہے۔ قاضی صاحب کا پنی تخلیق سے وہی رشتہ ہے جو شیر کا اپنی اولاد سے ہوتا ہے۔ مکمل غور و خوض، تراش خراش، اور کانٹ چھانٹ کے بعد ہی ان کی تخلیق منشۂ شہود پر آتی ہے۔ پروفیسر قمر رئیس کے خیال میں " قاضی عبدالستار نئی پود کے نمائندہ ہیں وہ ناول کو قصے کی حیثیت سے دلچسپ بنانے کا ہنر جانتے ہیں۔