آہ پر اردو اشعار پڑھیے

لفظ آہ پر اردو اشعار پڑھیے
1-
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک

۔۔۔۔
غالب دھلوی 

2-
آہ جو دل سے نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں طاقتِ پرواز مگر رکھتی ہے

اقبال لاہوری

3-
دیکھنا کیا مرتبہ ہے عاشقوں کی آہ کا
اول و آخر میں جس کے حرف ہے اللہ کا

۔۔۔۔۔۔
نسیم دھلوی

4-
عشق کے مکتب میں مری آج بسم اللہ ہے
منھ سے کہتا ہوں الف دل سے نکلتی ہے آہ

کلثوم زمانی دھلوی

5-
عشق میں سیم نہ زر چاہیے
آہ میں کچھ اپنی اثر چاہیے

---
کلثوم زمانی دھلوی

6-
نہ تھی تاب اے دل تو کیوں چاہ کی
بڑا تیر مارا ۔ اگر آہ کی

---
داغ دھلوی

7-
آہ ہوتی مرے لب پر نہ یہ نالا ہوتا
ایک بھی تو نے جو ارمان نکالا ہوتا

رساؔ

8-
سینہ پھٹتا ہے جو روکوں نالہء جانکاہ کو
آسماں جلتا ہے گر منھ سے نکالوں آہ کو

-----
مخمور لکھنوی

9-
نہ خوفِ آہ نہ ڈر ہے بتوں کو نالوں کا
بڑا کلیجہ ہے ان دل دکھانے والوں کا

----
جلال

10-
آہِ پُر درد سے بچتے رہیں کہہ دو اُن سے
جو ہنسی کھیل سمجھتے ہیں دکھانا دل کا

-----
یوسف صدیقی

11-
مجھے جلا کے رہیں گے نہ آپ بھی ٹھنڈے
کہ آہِ سوختہ جاں بے اثر نہیں ہوتی

-----
ملک الکلام قویؔ

12-
دو ہی آہوں میں نہ خوں ہو کے کلیجا بہہ جائے
دیکھ بلبل مرے نالوں کی روش یاد نہ کر

---
اکبر الہ آبادی

13-
سن کے میری آہ شب کو وہ مرے گھر آ گئے
ہنس کے پوچھا کچھ ابھی باقی اثر ہونے کو ہے

---
کیف 

14-
آہ نکلی ہی تھی ہونٹوں سے کہ وہ آ پہنچے
دیکھ لی میری دعاؤں نے اثر کی صورت

----
ذاکر دھلوی

15-
راستہ صبح تک اے رشکِ قمر دیکھیں گے
آج ہم شام سے آہوں کا اثر دیکھیں گے

---
رشک 

16-
دیکھیے آہ نے بلبل کی دکھایا یہ اثر
سروِ گلشن کو کبھی پھولنے پھلنے نہ دیا

----
سائل امروہوی