آزادی ہند - مولانا ابوالکلام آزاد پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کریں

انڈیا ونز فریڈم" کی خصوصی اہمیت میرے نزدیک یہ ہے کہ مولانا ابوالکلام آزادؔ نے اسی میں اپنے مزاج کے مطابق اپنے پرائے کی تمیز کیے بغیر 1935ء سے 1948ء تک کے حالات و واقعات کا تجزیہ اپنی بصیرت کی روشنی میں کیا ہے۔ یہی سبب ہے کہ ایک طرف کتاب کی اشاعت نے بہت سے اپنوں کو مولانا سے ناراض کر دیا اور دوسری طرف بعض ایسے لوگوں کو جو کبھی مولانا کے ہم خیال نہیں رہے اس میں اپنے مفید مطلب مواد مل گیا۔ کتاب کے غیر جانبدارانہ مطالعے سے مولانا آزاد کی فراست، دیانت اور شرافت کا نقش تابندہ تر ہو جاتا ہے۔