وارث از امجد اسلام امجد
پاکستان کے اُس خوبصورت خواب کے نام
جو ہم سب میں اپنی تعبیر ڈھونڈ رہا ہے۔
"وارث" کا آئیڈیا اور تھیم حقائق سے زیادہ حقیقت پسندی اور حقیقت نگاری سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ ایسے خواب کی تفسیر ہیں جسے آسانی کے لیے ہم نظریہ حیات کا نام دے سکتے ہیں۔ یہ خواب ایک آزاد، فعال، زندہ اور با مقصد معاشرے کا خواب ہے جس میں معاشرتی اور معاشی استحصال کی گنجائش نہ ہو اور جہاں ہر شخص خدا کی بنائی ہوئی زمین پر سربلندی سے جی سکے اور اس کے پیدا کیے ہوئے رزق میں سے اپنا جائز حصہ عزت کے ساتھ حاصل کر سکے۔
خدا کا رزق تو دھرتی پہ ہرگز کم نہیں یارو
مگر یہ کاٹنے والے، مگر یہ بانٹنے والے
(امجد اسلام امجد)
Tags:
امجد اسلام امجد