اردو افسانے کی روایت مرزا حامد بیگ

اردو افسانے کی روایت مرزا حامد بیگ
"اردو افسانے کی روایت" میں، میں نے اردو افسانے کی زندہ روایت سے متعلق اپنے معینہ Thesis  سے مناسبت رکھنے والے افسانہ نگاروں اور ان کے نمائندہ افسانوں کا کھوج لگانے کے ساتھ منتخب افسانہ نگاروں کے احوال و آثار یکجا کرنے کا جتن بھی کیا ہے تاکہ ادب کے سنجیدہ قاری اور ناقد کو اردو افسانے کی چھان پھٹک میں کسی نوع کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ افسانوں کے اس انتخاب کو ترتیب دیتے وقت کوشش کی گئی ہے کہ یہ انتھالوجی اردو افسانے کی صد سالہ زندہ روایت کی جملہ کروٹوں کی نشان دہی کے ساتھ ساتھ ایک مربوط تاریخ کا تاثر بھی دے۔ تاکہ آج اور آنے والے کل کے ناقد اور افسانہ کو مفاہمت پسندی اور نری مغرب زدگی سے نجات حاصل کرنے میں آسانی ہو اور ہماری فسانہ طرازی کے اس کھوئے ہوئے مشرقی لحن کی بازیافت کا عمل ممکن ہو سکے۔ جس کے بغیر عالمی ادبی منظر نامے پر ہماری شناخت مٹی ہوئی ہے۔ 
(مرزا حامد بیگ) دسمبر 2009ء