نولکھی کوٹھی ناول از علی اکبر ناطق

نولکھی کوٹھی ناول از علی اکبر ناطق
اس ناول میں انگریز کی سرکار سے لے کر مقامی زمینداروں، مسلمانوں، سکھوں کے درمیان تقسیم کے دنوں میں پیدا ہونے والی
 خونی کشمکش کو جس طرح سامنے لایا گیا ہے وہ آپ کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔

پنجاب کی سرزمین اوکاڑہ اور فیروزپور کی دھرتی سے جنم لینے والی یہ داستان ایسی ہے جو کچھ عرصے بعد آپ دوبارہ پڑھنا چاہیں گے۔ آپ کو اس کی پیاس بار بار محسوس ہوگی۔ دیہات کی زندگی اور انگریزوں کے ہندوستان کی یہ داستان کبھی بوڑھی نہ ہوگی۔

علی اکبر ناطق اور بھی نہ لکھتا یہ ایک ناول اسے ادب میں زندہ رکھنے کے لیے کافی تھا۔ ناطق نے ایک بڑا ناول لکھا ہے۔
(رؤف کلاسرا)