رکے ہوئے ساون اسد محمد خاں

رکے ہوئے ساون اسد محمد خاں
"رکے ہوئے ساون" اسد محمد خاں کے گیتوں اور نظموں کا مجموعہ ہے۔
اسد محمد خاں کی تحریروں کا انگریزی، جرمن، فرانسیسی اور بر صغیر کی بعض علاقائی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے عالمی ادب سے سو سے زیادہ نثری تحریروں اور کوئی تین سو نظموں کو اردو میں منتقل کیا ہے۔  

جوگ

پِیا ناہیں آئے جِیا گھبرائے
یاد میں ان کی نین جلائے

بَین سنائے بَن بَن گائے
سانجھ سویرے نِیر بہائے
کونج اکیلی اب کِت جائے
پیا ناہیں آئے

روٹھے تو روٹھے کون منائے
کون ہنسائے کون رلائے
رت کوئی دُوجی اب کے نہ آئے
پیا ناہیں آئے

رَین ستائے دن تڑپائے
بِرہن کیسے دیکھ بِسرائے
جیون ڈوری کٹتی جائے
پیا ناہیں آئے
-