میرے بھی ہیں کچھ خواب امجد اسلام امجد

میرے بھی ہیں کچھ خواب امجد اسلام امجد
"میرے بھی ہیں کچھ خواب" امجد اسلام امجد کا نظموں کا مجموعہ ہے جس میں ان کی بہترین نظمیں درج کی گئی ہیں۔ 

ہم لوگ
دائروں میں چلتے ہیں
دائروں میں چلنے سے
دائرے تو بڑھتے ہیں
فاصلے نہیں گھٹتے!

آرزوئیں جلتی ہیں!
جس طرف کو جاتے ہیں
منزلیں تمنا کی
ساتھ ساتھ چلتی ہیں!

گرد اُڑتی رہتی ہے
درد بڑھتا جاتا ہے
راستے نہیں گھٹتے!

صبح دم ستاروں کی تیز جھلملاہٹ کو
روشنی کی آمد کا پیش باب کہتے ہیں!
اِک کرن جو ملتی ہے، آفتاب کہتے ہیں!
دائرہ بدلنے کو، انقلاب کہتے ہیں!

Ad blocker detected!

We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.