غصے کی نئی فصل اسد محمد خاں
"غصے کی نئی فصل" اسد محمد خان کی طبع زاد کہانیوں اور ترجموں کا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل ان کے تین مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ "کھڑکی بھر آسمان"(نظمیں، کہانیاں)، بُرجِ خموشاں (کہانیاں)، اور "رکے ہوئے ساون"۔
اسد محمد خان 6 ستمبر 1934ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ 1950ء میں وہ پاکستان آئے اور تب سے کراچی میں مقیم ہیں۔ کراچی یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ کراچی پورٹ ٹرسٹ سے منسلک رہے اور شاعری اور فکشن کے علاوہ ٹی وی کے لیے ڈرامے بھی تحریر کرتے رہے۔ ملازمت سے سبک دوش ہونے کے بعد سے تصنیف اور ترجمہ ان کا کل وقتی شغل ہے۔ اس کے علاوہ امیتا گھوش کی کتاب In an Antique Land کا اردو ترجمہ بھی کر چکے ہیں۔
Tags:
اسد محمد خاں