جو کہانیاں لکھیں از اسد محمد خاں

جو کہانیاں لکھیں از اسد محمد خاں
"جو کہانیاں لکھیں" اسد محمد خان کی 2005ء تمام کہانیوں، افسانوں اور تراجم کا مجموعہ ہے۔ 
 اسد محمد خان 24 ستمبر 1932ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ 1950ء میں پاکستان آئے اور کراچی میں بس رہے۔ افسانہ نگاری، تراجم اور شاعری کے علاوہ ریڈیو پاکستان اور بعد ازاں ٹیلی وژن کے لیے گیت اور ڈرامے اور فیچر لکھے۔ 

اسد محمد خان کی چھ کتابیں اب تک شائع ہو چکی ہیں۔ زیرِ نظر کتاب میں اسد محمد خان کی 2005ء تک لکھی گئی سب کہانیاں شامل ہیں۔ "نربدا اور دوسری کہانیاں" کو اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے 2003ء کا قومی ادبی ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان اور امریکا میں بہ یک وقت فعال ادبی تنظیم فیض محمد ٹرسٹ نے اسد محمد خان کو احمد ندیم قاسمی ایوارڈ برائے فکشن 2004ء میں دیا۔ 

اسد محمد خان لفظوں کی جادوگری سے ان عام لوگوں کی کہانیاں بنتے ہیں جن کی بیش تر توانائی ایسے مسائل حیات سے نمٹنے میں صرف ہو جاتی ہے جو ان کی زندگیوں کو شکست و ریخت سے دو چار کرتے جاتے ہیں۔ مگر انجامِ کار یہی لوگ ناموافق حالات سے نمٹ کر ابھرنے کی سکت بھی رکھتے ہیں 

اسد محمد خان نے افسانے کو بالخصوص اپنا ذریعہء اظہار شاید اس لیے بھی بنایا ہے کہ ان کی ہئیت اپنے ساختی ڈھانچے میں شاعری سے قریب تر ہے، جس میں ان گنت جذبوں کو سمویا جا سکتا ہے۔