چھوڑ جانا چاہیے اُس شہر کو - اسلم کولسری

چھوڑ جانا چاہیے اُس شہر کو
جس میں کوئی چاہنے والا نہ ہو

آپ آئے اور تنہائی بڑھی
چارہ سازو، غم گسارو، دوستو

جو سماعت کو فروزاں کر گئی
اس نوائے ناز کو پوجا کرو

میں اپنے ہر سلگتے شعر کی
آپ ہی تفسیر ہوں مجھ سے ملو

پتیوں میں چھپ کے جگنو سو گئے
وہ نہیں آئے گا اسلمؔ گھر چلو

------
اسلم کولسری 

Ad blocker detected!

We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.