اخلاقیات کے معنی اور تعریف
بنیادی طور پر فلسفے کی اصطلاح ہے
جو ادبیات کے مختلف شعبوں میں مستعمل ہے۔
اخلاقیات، انسانی افعال کے مقاصد (خیر و شر) اور ان کے اصولوں کی ماہیت کا علم ہے۔ خیر کیا ہے؟ اس کے حصول کے وسائل کیا ہیں؟ خیر کی پہچان اور اس کے بنیادی عناصر کا تجزیہ اخلاقیات کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ قدیم یونانی فلاسفہ لذت کو مسرت کے مترادف قرار دیتے رہے ہیں۔ ان کا خیال تھا کہ جس عمل میں لذت / مسرت حاصل ہوتی ہے ہو وہ خیر ہے افلاطون حسن، صداقت، اور خیر کو اعلیٰ انسانی اقدار قرار دیتا ہے۔ سقراط نے علم کو اخلاقیات کا سر چشمہ قرار دیا۔ جبکہ ارسطو نے اس سلسلسے میں جذبات و احساسات کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔ اس سلسلہ میں میں ارسطو نے بڑے پتے کی بات کی ہے وہ کہتا ہے کہ کسی فعل کو اس لیے خیر نہیں کہا جا سکتا کہ اس سے حظ یا مسرت حاصل ہوتی ہے۔ بلکہ نیکی ہونے کی وجہ سے اس میں لذت یا مسرت کا عنصر پیدا ہوتا ہے۔ سقراط عقلی استدلال کو مسرت کے حصول کا وسیلہ مانتا ہے۔
ارسطو نے دو انتہاؤں کے درمیان خیر کو تلاش کیا۔ اس طرح وسط یا اعتدال، خیر کا مترادف ہو جاتا ہے۔
اخلاقیات اور اس کے عناصر کی ماہیت پر فلاسفہ نے بے شمار کارآمد بحثیں کی ہیں اور بالآخر بات یہاں تک پہنچی کہ معاشرے میں مسرت کی زندگی گزارنے کا ذریعہ یہ ہے کہ انسان اجتماعی مسرت کی کوشش کرے تو اسے انفرادی مسرت حاصل ہو سکتی ہے اور یہی مسرت خیر ہے۔
Tags:
اخلاقیات