بلونت سنگھ کے افسانے
بلونت سنگھ اپنے عقائد، وضع قطع اور طور طریقہ کے لحاظ سے ٹھیٹھ پنجابی نظر آتے تھے۔ ان کے افسانوں اور ناولوں کو پڑھنے سے لگتا ہے کہ ان کے ذہن کے کینوس پر پنجاب کا دیہات پوری طرح پھیلا ہوا ہے۔
انہوں نے پنجاب کو جس طرح دیکھا اسی طرح اپنے افسانوں اور نالوں میں پیش کیا۔ ماحول کی شادابی اور زر خیزی، مزاجوں کی سچائی اور اُجڈ پن، قہقہے، آنسو، ہمدردی اور نفرتیں، آپسی رشتے اور ان رشتوں کی نزاکتیں، پنجاب کے کھیت، میلے ٹھیلے، شادی بیاہ، رسوم اور روایات غرض یہ کہ اس زندگی کے تمام خوشگوار اور ناخوشگوار پہلوؤں کو ان کی مکمل تفصیلات کے ساتھ پیش کیا۔ اسی لیے ان کو پنجاب نگار بلونت سنگھ کہا جاتا ہے۔
Tags:
بلونت سنگھ