شکیب جلالی کے 10 منتخب اشعار

شکیب جلالی کے دس اشعار:  1- ملبوس خوش نما ہیں مگر جس کھوکھلے چھلکے سجے ہوں جیسے پھولوں کی دوکان پر  2- خزاں کے چاند نے پوچھا یہ جھک کے کھڑکی میں کبھی چراغ بھی جلتا ہے اس حویلی میں  3- رہتے ہیں کچھ ملول سے چہرے پڑوس میں اتنا نہ تیز کیجیے ڈھولک کی تھاپ کو  4- درخت راہ بتائیں ہلا ہلا کے ہاتھ کہ قافلے سے مسافر بچھڑ گیا کوئی  5- اے دوست! پہلے قرب کا نشہ عجیب تھا میں سن نہ سکا اپنے بدن کی پکار بھی  6- کب سے ہیں ایک حرف پر نظریں جمی ہوئی وہ پڑھ رہا ہوں جو نہیں لکھا کتاب میں  7- شکیبؔ کیسی اڑان، ہے اب وہ پر ہی ٹوٹ گئے کہ زیرِ دام جب آئے تھے، پھڑ پھڑائے بہت  8- اک حشر سا بپا تھا میرے دل میں اے شکیب! کھولی جو کھڑکیاں تو زرا شور گھٹ گیا  9- تیشے کا کام ریشہء گل سے لیا شکیب ہم سے پہاڑ کاٹنے والے ہوئے نہیں  10- خموشی بول اٹھے، ہر نظر پیغام ہو جائے یہ سناٹا اگر حد سے بڑھے، کہرام ہو جائے  ۔۔۔۔۔۔ شکیب جلالی


 شکیب جلالی کے دس اشعار:

1-
ملبوس خوش نما ہیں مگر جس کھوکھلے
چھلکے سجے ہوں جیسے پھولوں کی دوکان پر

2-
خزاں کے چاند نے پوچھا یہ جھک کے کھڑکی میں
کبھی چراغ بھی جلتا ہے اس حویلی میں

3-
رہتے ہیں کچھ ملول سے چہرے پڑوس میں
اتنا نہ تیز کیجیے ڈھولک کی تھاپ کو

4-
درخت راہ بتائیں ہلا ہلا کے ہاتھ
کہ قافلے سے مسافر بچھڑ گیا کوئی

5-
اے دوست! پہلے قرب کا نشہ عجیب تھا
میں سن نہ سکا اپنے بدن کی پکار بھی

6-
کب سے ہیں ایک حرف پر نظریں جمی ہوئی
وہ پڑھ رہا ہوں جو نہیں لکھا کتاب میں

7-
شکیبؔ کیسی اڑان، ہے اب وہ پر ہی ٹوٹ گئے
کہ زیرِ دام جب آئے تھے، پھڑ پھڑائے بہت

8-
اک حشر سا بپا تھا میرے دل میں اے شکیب!
کھولی جو کھڑکیاں تو زرا شور گھٹ گیا

9-
تیشے کا کام ریشہء گل سے لیا شکیب
ہم سے پہاڑ کاٹنے والے ہوئے نہیں

10-
خموشی بول اٹھے، ہر نظر پیغام ہو جائے
یہ سناٹا اگر حد سے بڑھے، کہرام ہو جائے

۔۔۔۔۔۔
شکیب جلالی

Ad blocker detected!

We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.