املا کے معنی اور جامع تفصیل

املا کے معنی اور جامع تفصیل
دیکھے بغیر لکھنا اِملا کہلاتا ہے۔ اِملا "ہجا نگاری" کا عمل ہے اور اس میں مکمل طور پر حافظہ اور سمع کا دخل ہے۔ سُن کر اور ڈکٹیشن Dictation لے کر لکھنا بھی بغیر دیکھے لکھنے میں شامل ہے۔
انسانی ذہن اپنے پہلے ذہنی تجربے سے استفادہ کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔ بصارت، یاد اور تجربے یا مشاہدے سے ذہن پر نقوش ثبت ہو جاتے ہیں۔ اسے خازینت Retention کہتے ہیں۔ کوئی حرف، لفظ یا عبارت سن کر یا خود اپنی ہی صدائے ارادہ سن کر اس خازینت کو Recall کر کے لکھنا اِملا ہے۔ جو پہلے سے ذہن کی سطح پر مرتسم ہو چکی ہو۔