تاریخ فرشتہ از محمد قاسم فرشتہ مترجم مشفق خواجہ pdf
تاریخ تہذیب و تمدن کا ایک آئینہ ہے۔ جس میں اِنسانیت کے خد و خال اپنی تمام خوبیوں کے ساتھ بڑی وضاحت سے اجاگر ہوتے ہیں۔ اِنسانی تہذیب نے "خوب سے خوب تر" کی تلاش میں جو ارتقائی سفر طے کیا اور جن وادیوں اور منزلوں سے یہ کاروانِ رنگ و بُو گزرا ہے اس کی راداد جب الفاظ کا پیکر اختیار کرتی ہے تو "تاریخ" بن جاتی ہے لیکن تاریخ ماضی کے واقعات کو صرف دہرا دینے کا ہی نام نہیں ہے بلکہ ماضی کی بازیافت کا فن ہے۔ ہندوستان میں مسلم عہد حکومت کی بہت سی تاریخیں لکھی گئیں ہیں۔ البیرونی سے لے کر دورِ حاضر تک بہت سے مورخوں نے ماضی کے لمحوں کو صفحہ قرطاس پر منتقل کرنے کی کوششیں کی ہیں۔
قاسم فرشتہ کے حالات زندگی پر دبیز پردے پڑے ہوئے ہیں۔ یہ وہ عظیم مورخ ہے جس نے "تاریخِ فرشتہ" لکھ کر بہت سے گمناموں کو حیاتِ دوام بخش دی ہے۔ لیکن وہ اپنے بارے میں کچھ زیادہ کھل کر نہ لکھ سکا۔
فرشتہ نے ہر طرح سے اپنی تالیف کو جامع بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس نے اپنے پیشتر و مورخین کے بیانات سے خوشہ چینی کرنے کے ساتھ ساتھ بعض جگہ اپنے مشاہدات کو بھی قلم بند کیا ہے۔

Tags:
محمد قاسم فرشتہ