بیدی کے افسانے از راجندر سنگھ بیدی

بیدی کے افسانے از راجندر سنگھ بیدی

بیدی کے بارے میں ڈاکٹر گوپی چند نارنگ لکھتے ہیں:۔
"بیدی کے فن میں استعارہ اور اساطیری تصورات کی بنیادی اہمیت ہے ۔۔۔ بیدی کا تخلیقی عمل کچھ اس طرح کا ہے کہ وہ اپنے کردار اور اس کی نفسیات کے ذریعے زندگی کے بنیادی رازوں تک پہنچنے کی جستجو کرتے ہیں ۔۔ بیدی کا اسلوب پچیدہ اور گھمبیر ہے۔ ان کے استعارے اکہرے یا دوہرے نہیں پہلو دار ہوتے ہیں ۔۔۔ ان کی نفسیات میں انسان کے صدیوں کے سوچنے کے عمل کی پرچھائیں پڑی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔ ایسے میں وقت کا لمحۂ موجود صدیوں کے تسلسل میں تحلیل ہو جاتا ہے اور چھوٹا سا گھر پوری کائنات بن کر سامنے آتا ہے۔ 
بیدی جس عورت اور مرد کا ذکر کرتے ہیں وہ صرف آج کی عورت اور آج کا مرد نہیں، اس میں وہ عورت اور وہ مرد ہیں جو لاکھوں کروڑوں سال سے اس زمین کے شدائد جھیل رہے ہیں اور اس کی نعمتوں سے لذت یاب ہوتے چلے آ رہے ہیں۔"