Reza-e-Harf ریزۂ حرف by Mohsin Naqvi

Reza-e-Harf ریزۂ حرف by Mohsin Naqvi
ریزہ حرف بھی محرومیوں کی طویل رات میں میری دکھتی آنکھوں سے پھوٹتے اشکوں اور سینے میں تیر بن کر ٹوٹتی ہوئی خواہشوں اور چٹختے چیختے جذبوں کے ناتمام سچ کی غیر مکمل "دستاویز" ہے۔ ایک ایسی دستاویز جو میرے عہد کے خوابوں، خیالوں، جراحتوں، اور جسارتوں کا حلف نامہ بھی ہے اور میرے عصری تقاضوں کا "اعزازیہ" بھی۔ 

یوں بھی آوازوں کے بھنور میں ڈوب جانے سے سناٹا پہن کر کائنات پر محیط ہونے میں زیادہ "معنویت" پوشیدہ ہے۔!!
(محسن نقوی)