کاغذی ہے پیرہن از عصمت چغتائی
ایک مکمل آپ بیتی میں عموماََ پیدائش سے لے کر دمِ تحریر تک کے واقعات کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں یہ دونوں باتیں نہیں ہیں۔ کتاب کا زمانی وقفہ عصمت نے گریجویٹ ہونے اور اسکول میں ملازمت اور لحاف پر مقدمہ کے زمانہ تک یعنی صرف پندرہ برسوں پر مشتمل ہے۔ بچپن کے حالات شمن کے کردار کے ذریعہ "ٹیڑھی لکیر" میں بیان ہوئے ہیں۔ جو صحیح معنی میں خود نوشت سوانحی ناول ہے۔ بچپن کے واقعات کا ذکر زیرِ نظر کتاب میں شامل ایک اور مضمون میں ہوا ہے جو انہوں نے "آج کل" کے سلسلہ مضامین میں "غبارِ کارواں" کے تحت لکھا تھا۔ یہ مضمون بھی بہت خوبصورت اور دلچسپ ہے۔ اس کے علاوہ عصمت اپنے انٹرویوز اور قلمی خاکوں میں بچپن کے واقعات کرتی رہی ہیں، لہذا ان کا اعادہ نہ کر کے وہ تکرار کے عیب سے بچ گئی ہیں۔
Tags:
عصمت چغتائی