بیس سو گیارہ ناول از محمد خالد اختر Pdf

نام مصنف: محمد خالد اختر
نام کتاب: بیس سو گیارہ (ناول)
اشاعت: 1950ء
مقامِ اشاعت: کراچی
ناشر: آج کی کتابیں
طباعت: فضلی سنز اردو بازار کراچی
ISBN: 969-8379-08-8 {alertInfo}
"بیس سو گیارہ" ممتاز ادیب محمد خالد اختر کی پہلی تصنیف ہے۔ یہ ناول پہلی بار ستمبر 1950ء میں شائع ہوا تھا۔ اردو کے  طنز و مزاح نگارہ کنہیا لال کپور نے اسے اردو کا پہلا معاشرتی اور سیاسی طنزیہ ناول قرار دیا اور اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ کاش وہ اس ناول کے مصنف ہوتے ۔
محمد خالد اردو کے معروف ادیب ہیں۔ ان کا تعلق بہاولپور سے تھا۔ انگریزی ادب ان کا اوڑھنا بچھونا تھا۔ محمد خالد اختر سوچتے انگریزی اور لکھتے اردو میں تھے۔ بیس سو گیارہ مستقبل کی دنیا کو انوکھے انداز میں پیش کرنے کی ایک کامیاب کوشش کی ہے۔ اس ناول میں 2022ء تک کی دنیا کے متعلق انوکھے انداز میں سیاسی اور تہذیبی پیش گوئیاں ہیں، ہر چند کہ یہ ایک پیش گوئیوں کی کتاب نہیں ہے بلکہ آپ اسے ایک رپورتاژ کہہ سکتے ہیں۔ "بیس سو گیارہ" میں کل 14 ابواب اور ایک ضمیمہ شامل ہے۔ "بیس سو گیارہ" محمد خالد اختر کی ایک فینٹاسی ہے، جو اردو ادب کے شائقین کو ضرور پڑھنا چاہیے۔