Barg-e-Sehra برگ صحرا by Mohsin Naqvi

Barg-e-Sehra برگ صحرا by Mohsin Naqvi
جذبہ و احساس کی کار فرمائیاں شاعری کا بنیادی موضوع ہیں۔ تنوع صرف تجربے کی انفرادیت سے پیدا ہوتا ہے۔ بعض لوگ اپنے ہی تجربے کے خد و خال کو پہچاننے سے قاصر رہتے ہیں اور اسی لیے عمر بھر رسمی شاعری کرتے رہتے ہیں۔ بعض اپنے تجربے کو اپنی تخلیقی شخصیت کا حصہ بنا لیتے ہیں اور یوں جذبہ و احساس کے اظہار میں شاعری کے اس اہم ترین موضوع کی نئی سے نئی پرتیں اُتارتے چلے جاتے ہیں۔ محسنؔ نقوی انہی شعراء میں سے ایک ہے۔ اس نے اپنے تجربے کو اپنے خون میں کھپا رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی آواز میں صداقت اور اعتماد کی گونج ہے۔ اپنی ذات کے کڑے تجربے اور اپنے گرد و پیش کی غیر مشروط تنقید کے باوجود بے اعتباری اور گومگو کے اس دور میں محسن نقوی کی شاعری میں ایک وزن ہے اور یہ سچائی کے اثبات کا وزن ہے۔ 
(احمد ندیم قاسمی)