In The World زندگی کی شاہراہ پر by Maxim Gorky

In The World زندگی کی شاہراہ پر by Maxim Gorky

 "زندگی کی شاہراہ پر" کئی سال بھٹکنے کے بعد الکسئی سولہ سال کی عمر میں نیژنی نووگورود سے قازان پہنچتا ہے۔ اس کے دل میں پرجوش اور معصوم خواب پل رہا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرے گا، قازان یونیورسٹی میں پڑھے گا۔ لیکن اس میں بالکل دوسری یونیورسٹیوں کی جھلک ہے، "زندگی کی صبر آزما یونیورسٹیوں" کی جھلک، ان یونیورسٹیوں کی جھلک جن کے مرحلوں سے الکسئی کو قازان میں گزرنا پڑتا ہے۔ الکسئی اندھیری کھولیوں اور کھوٹھریوں کی بد حالیوں سے جان پہچان حاصل کرتا ہے، نئے لوگوں سے آشنا ہوتا ہے جن سے اس جوان خواب دیکھنے والے کی ملاقات انقلابی دانشوروں کے حلقوں میں ہوئی۔ 

"زندگی کی شاہراہ پر" 1923ء تین جلدوں پر مشتمل گورکی کی آب بیتی میں سے ایک ہے۔ ان تینوں جلدوں میں سے ہر ایک کتاب اپنی جگہ پر مکمل داستان کی حیثیت رکھتی ہے۔