وبا کے دنوں میں محبت از گبریل گارشیا مارکیز Pdf
گبریل گارشیا مارکیز کولمبیا میں 1927ء میں پیدا ہوا اور 17 اپریل 2017ء کو میکسیکو میں وفات پائی۔ وہ ایک ناول نگار اور افسانہ نگار کے طور پر جانے جاتے ہیں جب کہ انہوں نے بطور صحافی اور سکرین پلے رائیٹر کے طور پر بھی کام کیا۔ اُن کا شمار بیسویں صدی اور خاص طور پر ہسپانوی زبان کے اہم ترین لکھاریوں میں ہوتا ہے۔ انہیں 1982ء میں ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔
گبریل گارشیا مارکیز کا ناول El amro en los tiempos del Colera پہلی بار ہسپانوی زبان میں 1985ء میں شائع ہوا۔ تین سال بعد اس کا انگریزی ترجمہ Love in the Time Of Cholera کے نام سے منظر عام پر آیا۔
انگریزی ترجمہ گارشیا مارکیز کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ زیرِ نظر اردو ترجمہ "وبا کے دنوں میں محبت" اسی کے انگریزی متن سے کیا گیا ہے، جو 1995ء میں پہلی بار شائع ہوا۔ اس ناول کو اردو زبان میں ڈھالنا نہایت محنت طلب کام تھا۔ اکادمی ادبیات کی تحریک پر میں نے اس ترجمے کو دوبارہ دیکھا اور اسے مزید بہتر کرنے کے لیے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ ترتیب دیا جو اب اس نئے ایڈیشن کی صورت میں پیشِ خدمت ہے۔
(ارشد وحید)
Tags:
گبریل گارشیا مارکیز