ٹکڑوں میں کہی گئی کہانی اسد محمد خاں
اسد محمد خاں 1932 میں بھوپال میں پیدا ہوئے۔ تقسیم کے بعد 1950ء میں پاکستان آ گئے۔ کچھ وقت لاہور میں گزارنے کے بعد کراچی منتقل ہو گئے جہاں ملازمت کے دوران ہی تعلیم مکمل کی۔ خاں صاحب کی تحریریں قریب قریب ادب کی سبھی اصناف میں موجود ہیں جن میں افسانے، شاعری، ریڈیو کے لیے خاکے، ٹیلی وژن کے لیے سیریل، طویل دورانیے کے کھیل، گیت اور ملی نغمے شامل ہیں۔ ان کی اکیس کہانیوں کا انگریزی میں ترجمہ ہو چکا ہے جو The Harvest Anger and Other Stories کے عنوان سے کتابی صورت میں شائع ہوئیں۔
اسد محمد خاں نے اپنے طویل ادبی سفر کے دوران متعدد ادبی ایوارڈ حاصل کیے جن میں پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ "تمغۂ امتیاز (2009) بھی شامل ہے۔ اُن کی ایک کہانی "ترلوچن" برطانیہ کے او لیول کے نصاب میں بھی شامل رہی۔
Tags:
اسد محمد خاں