جون ایلیا حیات اور شاعری از ڈاکٹر نیہا اقبال

جونؔ کی ہم وطن نوجوان ادیبہ ڈاکٹر نیہا اقبال نے شعبۂ اردو علی گڑھ یونیورسٹی، علی گڑھ سے پروفیسر مہتاب حیدر نقوی کے زیرِ نگرانی "جونؔ ایلیا کی شاعری کا تنقیدہ جائزہ" کے عنوان سے پی ایچ ڈی کا مقالہ تحریر کیا ہے۔

ڈاکٹر نیہا اقبال گہرا علمی ادبی شعور رکھنے والی ذہن اسکالر ہیں۔ ان کا مقالہ پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے پاس تنقیدی بصیرت بھی ہے اور تجزیاتی نظر بھی نیز وہ تاریخی شعور بھی رکھتی ہیں اور ادب کی اس کے پس منظر میں دیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے جونؔ کے زمانے کے سیاسی و سماجی حالات کا تجزیہ سلجھے ہوئے انداز میں کیا ہے اور جونؔ کی شاعری میں ان کے اثرات کی بجا نشاندہی کی ہے۔

مستقل بولتا ہی رہتا ہوں
کتنا خاموش ہوں میں اندر سے
-
کل دوپہر عجیب سی اک بے دلی رہی
بس تیلیاں جلا کے بجھاتا رہا ہوں میں