جین آئر ناول از شارلٹ برانٹے مترجم اورنگزیب قاسمی

جین آئر ناول از شارلٹ برانٹے مترجم اورنگزیب قاسمی

شارلٹ برانٹی کا شاہکار ناول جین آئر Jane Ere جو کہ انگریزی ادب میں کلاسیک کا درجہ رکھتا ہے اور دنیا کی تقریباََ تمام بڑی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ مذکورہ ناول کے بارے میں ورجینیا وولف کچھ یوں تبصرہ کرتی ہیں کہ 
" ناول کے آخر میں ہم شارلٹ کی قابلیت، شدتِ جذبات اور غیر منصفانہ رویوں پر اس کی برہمی میں ڈوب جاتے ہیں"
یہ ناول شارلٹ برانٹی کی ان آرزوؤں اور حسرتوں کی لفظی تصویر ہے جو معاشرتی گھٹن اقتصادی نا ہمواری اور دلی کرب جیسی عفریتوں کی کوکھ سے جنم لیتی ہے۔ مصنفہ نے ناول میں ایک یتیم اور غریب بچی کو ایک کامیاب اور خود مختار عورت کے روپ میں ڈھلتے ہوئے دکھایا ہے۔  شارلٹ نے یہ ناول آج سے تقریبا 130 سال پہلے محض تیس سال کی عمر میں لکھا تھا۔