اقرار، وعدہ، قول و قسم، عہد و پیمان وعدہ خلافی پر اردو اشعار

اقرار، وعدہ، قول و قسم، عہد و پیمان وعدہ خلافی پر اردو اشعار

1-
وہ میرا سوال اور آنکھوں میں آنسو
وہ گبھرا کے منظور کہنا کسی کا

بینظیر وارثی

2-
تو نے آج او بے وفا کیا جاتی دنیا دیکھ لی
راہ پر آنے لگا عہدِ وفا ہونے لگے

بینظیر وارثی

3-
باہم اک وعدہء فردا پہ نوشتہ ہو جائے
کہ مری سہو کی عادت ہے مجھے یاد رہے

داغ

4-
میری باتوں کا نہ باور ہو نوشتہ لے لو
شاہد انساں کے عوض چاہے فرشتہ لے لو

داغ

5-
لیے وعدے ہزاروں ان سے ہم نے اس تمنا پر
کہ صد ہا جھوٹ میں ایک آدھ سچا ہو ہی جاتا ہے

اکبر میرٹھی

6-
میں وہ نہیں ہوں کہ تجھ سے دل مرا پھر جائے
پھروں میں تجھ سے تو مجھ سے مرا خدا پھر جائے

اکبر میرٹھی

7-
 صاف انکار اگر ہو تو تسلی ہو جائے
جھوٹے وعدوں سے ترے رنج سِوا ہوتا ہے

قیصر دھلوی

8-
کہہ دیا ہر بات پر ہاں ہاں مگر کچھ بھی نہیں
میں نے جو درخواست کی منظور ہو کر رہ گئی

تسلیم لکھنوی

9-
کہتے تھے آنے کو خاطر سے ہماری پرسوں
ہوئے برسوں، نہ ہوئی پر وہ تمہاری پرسوں

ذوقؔ دھلوی

10-
وعدہء وصل میں انکار کا پہلو ہے عیاں
ڈگمگاتا ہے جہاز اب لبِ ساحل میرا

11-
کھا جائیں فریب ایسے تو ناداں نہیں ہم بھی
وعدہ بھی غلط آپ کا جھوٹی ہے قسم بھی

بیخود دھلوی

12-
آپ کا اعتبار کون کرے
روز کا انتظار کون کرے

داغ

13-
یقیں ہے مجھ کو وعدے کا نہ کھائیں آ اب قسمیں
عنایت ہے، کرم ہے، بندہ پرور مہربانی ہے

-- :)