مطالعہ دبیر کی روایت از سید تقی عابدی

مطالعہ دبیر کی روایت از سید تقی عابدی

اردو کے رثائی ادب میں میرزا دبیرؔ کا نام ایک درخشاں ستارے کی مانند ہے۔ دبیر نے زبان کی پاکیزگی، بندش کی چستی اور شعری محاسن پر بہت زورِ طبع صرف کیا اسی لیے ان کا اندازِ بیان باوقار اور پُر شکوہ رہا۔ دیبر کے کلام میں محاورات کی فراوانی، ضرب المثل کی ارزانی اور لفظوں کی قادر الکلامی ہے۔ مرثیہ کو کہیں سے بھی پڑھیے نئے مضامین، نئی نئی تشبیہیں، بندشیں، صنعتیں اور نادر تشبیہیں اور استعارے قرطاس کلام پر تاروں کی کی طرح درخشاں نظر آئیں گے۔ زیرِ نظر کتاب میں ڈاکٹر سید تقی عابدی نے دبیرؔ کے فنِ شاعری کو بہت بہترین انداز میں بیان کیا ہے۔