کلیات بشیر بدر

کلیات بشیر بدر
بشیر بدرؔ کی آواز میں ایک نیا پن ہے۔ ان کے ہاں نغمگی بھی ہے اور عہدِ حاضر کی آواز بھی، ان کے لہجے میں دل کو موہ لینے والی ایک ایسی جاذبیت ہے کہ یہ مجموعہ جدید اردو غزل میں قابلِ ذکر اہمیت کا حامل ہو جاتا ہے۔ (ڈاکٹر جمیل جالبی) {alertInfo}
ہندوستان کی دوسری زبانوں میں غزل کے لیے جو محبت اور عزت پیدا ہوئی ہے اس میں بشیر بدرؔ کا نمایا حصہ ہے۔ بشیر بدرؔ کی شاعری معمولی شاعری نہیں ہے وہ زندگی کے تفکر کو غزل بناتے ہیں اور ان کا کمال یہ ہے کہ اچھی شاعری کر کے مقبول ہیں۔ میرے نزدیک اس وقت ہندوستان میں اور ہندوستان سے باہر بشیر بدرؔ اردو غزل کی آبرو ہیں (پروفیسر خلیق انجم) {alertInfo}