داس کیپٹل از کارل مارکس مترجم سید تقی حیدر
مارکس انسانی تاریخ کا وہ نابغہ ہے جس کے اثرات کی یہ تیسری صدی ہے۔ کوئی مارکس سے کتنا ہی اختلاف رکھتا ہو یہ ماننے پر مجبور ہے کہ ہم مارکس کے عہد میں زندہ ہیں۔ آج کے پوسٹ ماڈرن ازم اور پوسٹ سٹرکچرل ازم سمیت فلسفے کی ہر جہت کو مارکس ازم نے متاثر کیا ہے۔ مارکس کی کتاب "داس کیپٹل" کا عہد آزاد منڈی کی معیشت کے فلسفے کے اثرات کے خلاف مزاحمت کی مختلف شکلوں کے خد و خال واضح ہونے کا دور ہے۔ مارکس نے یہ کتاب اُن حالات میں لکھی ہے جب جان اسٹوارٹ مل کلاسیکی معیشت کے تحفظ میں مصروف تھا۔
Tags:
کارل مارکس