ابنِ انشا از اے حمید

ابنِ انشا از اے حمید

یہ کتاب زمانے کے سٹیج پر سے جس عہد کا پردہ اٹھاتی ہے اس کے شب و روز تمہاری دوستی اور خلوص کے سدا بہار پھولوں سے مہک رہے ہیں ۔ جن دنوں کی یہ داستان ہے حقیقت میں وہ ہمارے لازوال خلوص اور محبت کا دور تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس سٹیج کے کردار اپنا اپنا رول ادا کر کے جھک کر رخصت ہو رہے ہیں لیکن ہماری دوستی اور رفاقت کے سُرخ گلاب آج بھی پہلے دن کی طرح شگفتہ و تروتازہ ہیں۔ 

اے حمید 
لاہور ۔ فروری 1979ء